بھارت میں کورونا کی صورت حال کے باعث آئی پی ایل ملتوی کر دی گئی ہے۔
بھارت میں کورونا کیسز دو کروڑ سے بڑھ چکے ہیں، بھارت میں گزشتہ تیرہ روز سے کورونا کے یومیہ تین لاکھ سے زائد کیسز سامنے آ رہے ہیں۔
انڈین کرکٹ پریمیئر لیگ کا بائیو سیکیور ببل بریک ہونے سے گزشتہ روز 2 کھلاڑیوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل:2 کھلاڑیوں میں کورونا کی تصدیق
دو بھارتی کھلاڑیوں میں کورونا کی تصدیق ہونے سے کولکتہ نائٹ رائیڈرز اوررائل چیلنجرز کے درمیان بنگلورمیں آج ہونے والا میچ ملتوی کر دیا گیا۔
بھارتی کھلاڑی وارن چکروردی اور سندیپ واریئر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ورون چکرورتھی بائیو ببل چھوڑنے کی اجازت لے کر اپنے کندھے کا سکین کرانے اسپتال گئے تھے۔ آئی پی ایل انتظامیہ کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کا تعلق کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے ہے اور ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ٹسٹ بھی کیے جا رہے ہیں۔