مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، جہانگیر ترین


لاہور: پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ ہم مقدمات سے نہیں بھاگ رہے ہیں بلکہ عدالتوں کا سامنا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا کیس کریمنل نہیں ہے اور ایف آئی اے کا کوئی کردار نہیں ہے۔ یہ کاروباری معاملہ ہے اور ایس ای سی پی سی سے متعلق ہے۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے کوئی رابطہ نہیں ہوا جبکہ مجھے اپنی پارٹی میں بہت سے لوگوں کی حمایت حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم تفیش سے نہیں ڈرتے لیکن انصاف چاہتے ہیں اور سب کو معلوم ہے جو کیسز ہو رہے ہیں اس کی بنیاد کچھ اور ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت نے جہانگیر ترین کو 19 مئی تک گرفتار کرنے سے روک دیا

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کے بیان پر کچھ نہیں کہنا چاہتا۔ مجھے دوستوں کی حمایت حاصل ہے اور وزیر اعظم سے میرے دوستوں کی ملاقات ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں