بھارتی اداکارہ عائزہ خان کے حسن کی معترف

بھارتی اداکارہ عائزہ خان کے حسن کی معترف

فوٹو: فائل


پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ عائزہ خان کے حسن کے معترف سرحد پار بھی موجود ہیں۔ 

عائزہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کیں جن میں وہ خوبصورت میکسی زیب تن کیے ہوئے تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

یہ تصاویر ہم ٹی وی کے مشہور ڈرامہ سیریل ’چپکے چپکے‘ کی شوٹنگ کے دوران کھینچی گئی تھیں۔ ڈرامہ میں عائزہ خان ’مینو‘ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

عائزہ خان کی ان تصویروں کو جہاں اُن کے لاکھوں مداحوں نے بےحد پسند کیا تو وہیں پڑوسی ملک بھارت سے بھی اداکارہ کے لیے تعریفی پیغامات آئے۔

بھارتی اداکارہ سنجیدہ شیخ نے عائزہ خان کی تصویر پر کمنٹ کیا ’خوبصورت‘

خیال رہے کہ اداکارہ عائزہ خان ڈرامہ انڈسٹری سے ایک لمبی بریک لینے کے بعد آج کل ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’چپکے چپکے‘ میں جلوہ گر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران عباس کی عائزہ خان کو تصاویر شیئر کرنے پر نصیحت

چپکے چپکے میں عائزہ کے مدمقابل عثمان خالد بٹ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ناظرین دونوں کی چلبلی جوڑی کو بہت پسند کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں