لیونل میسی کے جوتے ایک لاکھ 75 ہزار ڈالر میں نیلام

نیونل میسی کے جوتے ایک لاکھ 75 ہزار ڈالر میں نیلام

ارجنٹائن اور بارسلونا فٹ بال کلب کے اسٹار کھلاڑی لیونل میسی کے جوتے ایک لاکھ 75 ہزار ڈالر میں نیلام ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خیراتی ادارے کو رقم دینے کے لیے لیونل میسی کے جوتوں کی جوڑی نیلامی کے لیے پیش کی گئی تھی۔

نیلامی میں ملنے والی رقم صحت اور آرٹس کے شعبوں میں خرچ کی جائے گی۔

لیونل میسی نے یہ جوتے اس وقت پہنے تھے جب انہوں نے گول کر کے لیجنڈ ری پیلے کا زیادہ گول کا ریکارڈ توڑا تھا۔ پیلے ایک بڑا  فٹبالر تھا جس نے برازیلین کلب کے لیے 1956 سے 1974 کے درمیان سب سے زیادہ 643 گول کا ریکارڈ بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اپنے گھر میں کھیلنے کے لیے تیار ہوں، عثمان خواجہ

لیونل میسی نے کہا کہ 644 گول کرنے کا ریکارڈ بنانے پر اپنی جگہ بڑی خوشی ہوئی مگر اس سے زیادہ خوشی ان بچوں کے لیے کچھ کرنے پر ہے جو صحت سے لڑ رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں