عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکار عمران عباس کی انسٹاگرام پر مقبولت میں بڑا اضافہ ہوا ہے اور انہوں 50 لاکھ فالوورز کا سنگِ میل عبور کرلیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے یہ سنگِ میل عبور کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔
عمران عباس نے اپنی خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے اس کے کیپشن میں لکھا کہ مجھے اللہ پر اعتقاد اور خود پر بھروسے کے بعد سب سے زیادہ اعتماد اپنے مداحوں پر ہے۔
یہ مراسلہ Instagram پر دیکھیں
انہوں نے لکھا کہ میں آج جو کچھ بھی ہوں اور جس مقام پر بھی ہوں اپنے مداحوں کی بدولت ہوں۔
اداکار نے لکھا کہ میری اصل طاقت میرے مداح ہیں، اور میں اپنے ہر ایک مداح سے محبت کرتا ہوں، کیونکہ ان سب سے جو پیار ملتا ہے اس سے الگ ہی توانائی ملتی ہے۔
