بھارتی فلم نگری کے متعدد اداکار کورونا وائرس کی لپیٹ میں آ چکے ہیں جن میں صفِ اول کے اداکار اور اداکارائیں بھی شامل ہیں۔
کورونا وائرس نے بالی وڈ پر بڑا وار کرتے ہوئے مزید دو اسٹاز وکی کوشال اور نیکر کو بیمار کر دیا ہے۔
بومبے ویلوٹ، زبان اور راضی جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے وکی کوشال نے انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کو بتایا کیا کہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔
View this post on Instagram
انہوں نے لکھا کہ ’تمام تر احتاطی تدابیر کے باوجود بھی بدقسمتی سے میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، کورونا ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے میں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔
دوسری جانب اداکارہ بھومی پڈنیکر بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئی ہیں۔ دم لگا کے ہئی شا اور پتی، پتنی اور وہ جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی بھومی نے بھی انسٹاگرام کے ذریعے ہی یہ خبر مداحوں کو دی۔
View this post on Instagram
انہوں نے لکھا کہ مجھ میں کورونا وائرس کی زیادہ علامات نہیں پائی جاتیں اور میں ٹھیک ہوں تاہم میں نے ڈاکٹروں کی ہدایات کے مطابق خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔
قبل ازیں صفِ اول کے بھارتی اداکار اکشے کمار کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بالی وڈ اداکار اکشے کمار کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پروگرام میں اکشے کمار نے تحریر کیا کہ آپ سب کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کا شکریہ۔
اکشے کمار نے تحریر کیا کہ مجھے امید ہے کہ میں جلد گھر لوٹ آؤں گا۔ آپ سب اپنا خیال رکھیں۔ گزشتہ روز اکشے کمار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
خیال رہے کہ بالی ووڈ کے کئی فنکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں عالیہ بھٹ، عامر خان، امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن، کارتک آریان، بپی لہری اور رنگاناتھ مدھاون سمیت دیگر شامل ہیں۔