خبردار ! باتھ روم میں موبائل ری چارج کرنے سے موت

خبردار ! باتھ روم میں موبائل ری چارج کرنے سے موت

ماسکو: باتھ روم میں موبائل فون چارج کرنا کس قدر خطرناک ہو سکتا ہے؟ کا اندازہ اس وقت کیا گیا جب ایک خاتون کی موت واقع ہو گئی۔

پرانے موبائل فون کو کارآمد بنانے کے 5 طریقے

برطانیہ کے مؤقر اخبار ڈیلی میل کے مطابق 25 سالہ ایناستا سیا شیربینا کی موت اس وقت واقع ہوئی جب وہ باتھ روم میں اپنے دوست سے بات کرتے ہوئے موبائل بھی چارج کررہی تھیں۔ وہ روس کے قصبے توگوچن کی رہائشی تھیں۔

25 سالہ اینا ستاسیا شیربینا کی لیڈ چارجنگ کے دوران پانی میں گری اورکرنٹ پھیلنے سے ان کی موت واقع ہوگئی۔ جس وقت یہ افسوسناک سانحہ ہوا اس وقت گھر میں ان کا صرف چار سالہ بیٹا موجود تھا۔ وہ ایک سابق رکن پارلیمنٹ کی معاون تھیں۔

اخباری رپورٹ کےمطابق بچے نے جب باتھ روم سے غیر معمولی آواز سنی تو وہ فوراً باتھ روم کی طرف دوڑا لیکن خوش قسمتی سے اس نے داخل ہوتے وقت چارجنگ کی تار کو علیحدہ کردیا تھا جس کی وجہ سے وہ خود محفوظ رہا۔

رپورٹ کےمطابق ننھے بچے نے باتھ روم میں اپنی والدہ کو بیہوشی کی حالت میں دیکھا تو اس کو جگانے اور اٹھانے کی کوشش کی۔ اس نے اپنی ماں کے گال کو بھی تھپتھپایا لیکن جب اس نے کوئی حرکت نہیں دیکھی تو اپنی دادی کو فون کر کے ساری صورتحال بتائی۔

اینڈرائیڈ موبائل صارفین کیلئے11اپیلیکیشنز خطرناک قرار

بچے کا فون ملنے کے بعد دادی ٹیکسی میں گھر پہنچیں تو انہوں نے دیکھا کہ ان کی بیٹی کے سینے پر بری طرح جلنے کے نشانات ہیں اور وہ جاں بحق ہو چکی ہے۔

اخباری رپورٹ کےمطابق معصوم بچے کو بتایا گیا ہے کہ اس کی والدہ ایک اسپتال میں زیر علاج ہے اور ٹھیک ہونے پر وہ اس سے ملے گی لیکن کمسن بچہ اس تلخ حقیقت سے قطعی واقف نہیں ہے کہ وہ اب کبھی بھی اپنی والدہ سے نہیں مل سکے گا اوراس کی دادی ہی اس کی دیکھ بھال کریں گی۔

اخباری رپورٹ کے مطابق اس کی ایک دوست کا کہنا ہے کہ وہ دراصل کسی اہم کال کا انتظار کررہی تھی اس لیے اس نے فون قریب میں رکھا اور چارجنگ پہ لگا دیا لیکن بے خیالی میں چارجنگ کیبل ہی کھینچ لی جو ساکٹ سمیت پانی میں گری اور موت کا سبب بن گئی۔

اینا ستاسیا شیربینا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس کی ایک اور دوست سویتلانہ نے کہا کہ وہ بہت خوبصورت اور پیاری خاتون تھی۔اس نے بتایا کہ اپنے بچے کو اس نے خاوند سے علیحدگی کے بعدجنم دیا تھا۔ اس کا کہنا تھا کہ ایک سال قبل ہی کینسر کی وجہ سے اس کی والدہ کا بھی انتقال ہوا تھا۔

گوگل کا موبائل پر سرچنگ کی سہولت میں تبدیلی کا فیصلہ

اخباری رپورٹ کےمطابق موت کے متعلق حقائق جاننے کے لیے پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔


متعلقہ خبریں