کورونا اسکیموں میں دھوکہ، سینکڑوں افراد گرفتار

دنیا بھر میں سرنجوں کی کمی کا خدشہ

واشنگٹن: امریکہ میں کورونا فراڈ سامنے آنے پر سینکڑوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی وبا کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک امریکہ میں لوگوں کا کورونا فراڈ میں ملوث ہونے کی شکایات موصول ہوئیں تو انتظامیہ حرکت میں آ گئی اور سینکڑوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

امریکہ میں کورونا ریلیف اسکیمز سے سینکڑوں افراد نے ناجائز فائدہ اٹھایا جن کی تعداد تقریباً 474 کے قریب ہے جن کے خلاف محکمہ انصاف کی جانب سے کارروائی کی گئی۔

امریکی حکام کے مطابق گرفتار افراد نے کورونا ریلیف اسکیموں کے ذریعے 50 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کی خطیر رقم حاصل کرنے کی کوشش کی تھی جن میں سے 120 افراد ایسے تھے جنہوں نے پے چیک پروٹیکشن پروگرام سے دھوکہ دہی کے ذریعے امدادی رقم وصول کرنے کی کوشش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: مسجد نبوی: نماز تراویح دس رکعت کی ہو گی

کورونا ریلیف اسکیم حکومت کی جانب سے چھوٹے کاروباری اور بے روزگار افراد کے لیے شروع کی گئی تھی۔ صرف ٹیکساس کے ایک رہائشی نے ایک کروڑ 73 لاکھ ڈالر کی رقم وصول بھی کر لی تھی جسے عیاشی میں اڑا دیا گیا۔


متعلقہ خبریں