عوام کو ایک جھٹکا: حکومت نے بجلی 1روپے 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی


گرمیاں آنے سے قبل ہی عوام کو بجلی کے زوردار جھٹکے لگنے شروع ہوگئے، وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 40 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نیپرا ایکٹ میں ترمیم کرکے بجلی کے نرخ بڑھائے ہیں۔ 

مزید پڑھیں: نیپرا نے بجلی ایک روپیہ 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

حکومت نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نیپرا ایکٹ میں ترمیم کرکے بجلی مہنگی کرنے کا اختیار حاصل کرلیا ہے۔ نیپرا ایکٹ میں ترمیم کے تحت حکومت کو اضافی سرچارج اور بجلی مزید مہنگی کرنے کا اختیار مل گیا ہے۔

صدارتی انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس کے بعد فلم انڈسٹری، ٹیکسٹ بکس، آئی پی پیز، ریئل اسٹیٹ سمیت متعدد اداروں اور شعبوں کا استثنیٰ ختم کردیا گیا ہے۔ این ٹی این ٹیکس آویزاں نہ کرنے والے کاروباری افراد کو جرمانے کیے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں