سمندر میں مچھلیوں کا شکار کرنے گیا شکاری خود مچھلی کا شکار بنتے بال بال بچ گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سمندر میں مچھلی کے شکار پر جانے والا شکاری اس وقت بال بال بچا جب سمندر میں ایک بڑی مچھلی پانی سے چھلانگ لگا کر اس کے چہرے کے قریب سے گزری اور شکاری اپنی جگہ سے اچھل گیا۔
فلوریڈا میں مارکو جزیرے کے قریب بین اولسن اپنی کشتی میں ساتھیوں کے ہمراہ مچھلی کے شکار میں مصروف تھے کہ یہ دلچسپ واقعہ پیش آیا۔
مچھلی نے کشتی کے ایک طرف سے چھلانگ لگائی اور کشتی کے اوپر سے ہوتی ہوئی دوسری سمت واپس پانی میں چلی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ہزاروں مکڑیاں پناہ گاہ کی تلاش میں
اولسن کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے مچھلی نے مجھے نقصان نہیں پہنچایا۔ مچھلی کا وزن تقریباً 90 پونڈ تھا جو پانچ فٹ لمبی تھی۔ مچھلی کا سر انتہائی سخت تھا اگر وہ مجھ سے ٹکرا جاتی تو وہ میرا برا دن ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ میں گزشتہ 15 سال سے اس فیلڈ سے وابستہ ہوں اور اس سے قبل کبھی ایسا واقعہ پیش نہیں آیا۔
