دنیا کی مشہور آن لائن کمپنی ایمازون نے صارفین کی ناراضگی کے بعد اپنا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔
آن لائن شاپنگ پلیٹ فارم ایمازون نے کڑی تنقید کے بعد اپنی موبائل ایپلی کیشن کا لوگو تبدیل کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایمازون نے گھر کی نگرانی کرنے والا ڈرون کیمرہ متعارف کرا دیا
ایمازون نے اپنی موبائل ایپلی کیشن کا لوگو تبدیل کیا تھا جسے صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ صارفین کا کہنا تھا کہ تبدیل شدہ لوگو ہٹلر کی مونچھوں سے ملتا جلتا ہے۔
lmao I completely missed that amazon quietly tweaked its new icon to make it look… less like hitler pic.twitter.com/Jh8UC8Yg3u
— alex hern (@alexhern) March 1, 2021
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر صارفین نے نئے لوگو پر کمپنی کو نشانے پر رکھ لیا تھا جس کے بعد ایمازون نے اپنا لوگو تبدیل کر لیا۔
ایمازون کی موبائل ایپلیکیشن کے لوگو پر پہلے شاپنگ ٹرالی بنی تھی تاہم اسے تبدیل کرکے ایک نیا ڈیزائن دیا گیا جسے ہٹلر کی مونچھوں سے ملتا جلتا قرار دے کر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایمازون کا پہلا ہائی ٹیک گراسری سپر اسٹور کھول دیا گیا
آن لائن شاپنگ کی ایپ کی جانب سے نئے جاری کیے گئے ڈیزائن میں فولڈڈ ٹیپ بنائی گئی ہے جس کو بنانے کا مقصد صارفین کی رائے کا علامتی اظہار ہے۔