فیس بک کا اسمارٹ واچ متعارف کرانے پر غور

فائل: فوٹو


سماجی رابطوں کی مقبول ویب سائٹ فیس بک نے اپنی اسمارٹ واچ آئندہ سال تک متعارف کرانے پر غور شروع کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے اسمارٹ واچ کی تیاری پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسمارٹ واچ کے ابتدائی ورژن کو 2022 میں متعارف کرایا ج اسکتا ہے جس میں اوپن سورس اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم اور بلٹ ان سیلولر کنکشن موجود ہوگا۔

فیس بک اور ایپل آمنے سامنے آگئے

فیس بک کی اسمارٹ واچ فٹنس اور صحت پر زیادہ توجہ دے گی جب کہ میسجنگ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق فیس بک اسمارٹ واچ میں ویڈیو کالنگ کی سہولت فراہم کرے گا۔

ایپل نے اسمارٹ واچ سیریز4 متعارف کرا دی


متعلقہ خبریں