چار ارب روپے کا ہیرا ماتھے کا جھومر

چار ارب روپے کا ہیرا ماتھے کا جھومر

امریکہ: لل اوزی ورٹ کے نام سے معروف امریکی ریپر سائمر باسل ووڈز نے اپنے ماتھے پر پنک (گلابی) ہیرا جڑ وا کر دنیا کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

بھارت: زمین کی کھدائی کرتے کسان کی قسمت کھل گئی

بھارت کے مؤقر نشریاتی ادارے کے مطابق لل اوزی ورٹ نے اپنے ماتھے پر جو ہیرا جڑوایا ہے اس کی مالیت دو کروڑ 40 لاکھ ڈالرز ( چار ارب روپے کے مساوی) ہے۔

ماتھے پر ہیرا جڑوانے کے لیے اپنے پسندیدہ ڈیزائنر سے لینے والے لل اوزی ورٹ کا کہنا ہے کہ خوبصورتی تکلیف دہ ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنے انسٹا گرام پر جاری کردہ ویڈیو میں کہی ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق جیسے ہی ہیرا جڑوانے کے بعد انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویڈیو شیئر کی تو وہ وائرل ہو گئی۔ لوگوں نے ان کی ویڈیو کو نہ صرف بڑی تعداد میں دیکھا بلکہ اس پر کمنٹس بھی کیے ہیں۔

برطانیہ کوہ نور ہیرا واپس کرے، فواد چودھری

خبر رساں ادارے کے مطابق لل اوزی ورٹ ویسے تو قیمتی گھڑیوں، گاڑیوں اور مہنگے ڈیزائنرز کے کپڑے خریدنے میں مشہور ہیں لیکن جو ہیرا انہوں ںے خرید کر اپنے ماتھے پہ جڑوایا ہے وہ ان کے مطابق سب سے مہنگی خریداری ہے۔

لل اوزی ورٹ نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ اس ہیرے کی قیمت انہوں ںے چار سال میں ادا کی ہے۔ جس کمپنی سے انہوں نے یہ ہیرا خریدا ہے اس کو وہ 2017 سے ادائیگی کررہے تھے۔

ایک موتی نے مچھیرے کی زندگی بدل دی

دس سے گیارہ قیراط کے اس ہیرے کی قیمت لل اوزی ورٹ کے پاس موجود مہنگی گاڑی بوگاٹی سے بھی زیادہ ہے۔


متعلقہ خبریں