سالگرہ مبارک! مہوش حیات 38 برس کی ہو گئیں

 مہوش حیات کی 38ویں سالگرہ آج

اسلام آباد: صدارتی تمغہ امتیاز یافتہ پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے زندگی کی 38 بہاریں دیکھ لی ہیں۔

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکاراؤں میں شمار کی جانے والی مہوش حیات کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔

اداکارہ مہوش حیات 6 جنوری 1983 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، ان کی والدہ رخسار حیات کا شمار ٹیلی ویژن انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے۔

 مہوش حیات کی 38ویں سالگرہ آج
فوٹو: فائل

مہوش حیات نے شوبز کریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اور 2010 میں ڈرامہ سیریل ماں جلی کے ذریعے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا۔

یہ بھی پڑھیں: مہوش حیات پاکستان کی آسکر سلیکشن کمیٹی میں شامل

ہم ٹی وی کے بلاک بسٹر رومانوی ڈرامہ سیریل ’میرے قاتل میرے دلدار‘ میں جاندار اداکاری نے مہوش حیات کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا اور اسی ڈرامہ کے لیے انہیں لکس اسٹائل ایوارڈ کی بہترین اداکارہ کے لیے بھی نامزد کیا گیا۔

 مہوش حیات کی 38ویں سالگرہ آج

مہوش حیات کے دیگر مقبول ڈراموں میں کمی رہ گئی، پھر چاند پہ دستک، عشق میں تیرے، روبر اور دل جلی شامل ہیں۔

تمغہ امتیاز یافتہ اداکارہ مہوش حیات نے 2014 میں فلمی سفر کا آغاز فلم  نامعلوم افراد کے آئٹم نمبر ’بلی‘ سے کیا۔

اس کے بعد مہوش حیات نے چھلاوا، یہ جوانی پھر نہیں آنی اور لوڈ ویڈنگ سمیت کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

 مہوش حیات کی 38ویں سالگرہ آج

2017 میں اداکارہ نے  فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے جس نے ریکارڈ بزنس کیا۔ مہوش حیات کوک اسٹوڈیو کا حصہ بھی بنیں۔

یہ بھی پڑھیں: مہوش حیات کا پیغام، ہاتھوں کے ساتھ دل بھی صاف رکھیں

مہوش حیات کو وزارت انسانی حقوق کی جانب سے بچیوں کے حقوق کے لیے خیر سگالی سفیر بھی مقرر کیا گیا ہے۔

23 مارچ 2019 کو یوم پاکستان کے موقع پر صدر مملکت کی جانب سے مہوش حیات کو چوتھے بڑے پاکستانی سول اعزاز تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔

 مہوش حیات کی 38ویں سالگرہ آج
فائل فوٹو

صدارتی تمغہ امتیاز یافتہ پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کو 2020 میں آسکر سلیکشن کمیٹی کا حصہ بھی بنایا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں