کراچی: لوٹ مار کے دوران فائرنگ، 2 ملزمان ہلاک

پسند کی شادی: بیٹے نے اجازت نہ ملنے پر باپ کو قتل کردیا

فوٹو: فائل


کراچی: کراچی کے علاقے لیاری میں ڈیزل کی دکان پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 ملزمان ہوگئے۔

پولیس اور ریسکیو ذرائع  کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تیسر ٹاؤن سیکٹر 50 میں پیش آیا۔ فائرنگ کا واقعہ ڈیزل آئل کی دکان پرلوٹ مار کے دوران پیش آیا۔

پولیس کے مطابق لوٹ مار کے بعد فرار ہونے والے 2 ملزمان پر دکان کے مالک نے فائرنگ کر دی، فائرنگ سے دونوں مبینہ ڈاکو زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ اور شہریوں کے تشدد سے دونوں ملزمان ہلاک ہوگئے۔ ملزمان کے قبضے سے پستول اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس فیز فور میں پولیس سے مبینہ مقابلے کے دوران 5 ملزمان ہلاک ہو گئے تھے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان کے قبضے سے مختلف اقسام کا اسلحہ اور ڈبل کیبن گاڑی برآمد کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: لاہور میں مبینہ پولیس مقابلہ، فائرنگ کی زد میں آکر طالبہ جاں بحق، 3 ڈاکو گرفتار

ہم نیوز کے مطابق مبینہ پولیس مقابلہ ڈیفنس فیز فور میں یثرب امام بارگاہ کے قریب گزشتہ رات پیش آیا تھا جس میں پانچ ملزمان مارے گئے تھے

پولیس کے مطابق بنگلے میں ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے بنگلے کو چاروں اطراف سے گھیر لیا۔اور ملزمان نے فرار کی کوشش میں فائرنگ کی اور پولیس کی جوابی فائرنگ میں پانچوں ملزمان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے۔ 

پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ ہلاک ہونے والے ملزمان کا تعلق جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والا ڈکیت گینگ سے تھا جو کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھا۔

 پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ ملزمان علاقوں میں ہونے والی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

پولیس ذرائع نے دعویٰ  کیا تھا بنگلے کے مالک کا ہلاک ڈرائیورعباس ملزما ن کا ساتھی تھا جبکہ ہلاک ملزم غلام مصطفیٰ گروہ کا سرغنہ تھا۔  تحویل میں لی گئی گاڑی ملزم عباس کے زیر استعمال تھی۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزم ریاض اور عابد بھی ماضی میں گرفتار ہوچکے تھے۔


متعلقہ خبریں