کورونا کے باوجود برطانیہ نے معاشی طور پر بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا


عالمی وبا کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باوجود برطانیہ نے معاشی طور پر بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ نے بھارت کو پانچویں پوزیشن سے دھکیل کر خود دنیا کی پانچویں بڑی معاشی پوزیشن سنبھال لی ہے۔

سینٹر فار اکنامک اینڈ بزنس ریسرچ نے پیش گوئی کی ہے کہ کورونا سے پیدا ہونے والی صورتحال، بدترین معاشی بحران اور یورپی یونین سے علیحدگی کے باوجود برطانیہ دوہزار پینتیس میں فرانس کی نسبت معاشی طور پر تئیس فیصد زیادہ مستحکم ہوگا۔

برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان بریگزٹ ڈیل طے پا گئی

رپورٹ کے مطابق  برطانیہ ایک بڑی عالمی معیشت کے طور پر اپنا وجود تسلیم کرائے گا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان بریگزٹ ڈیل طے پائی ہے۔

  برطانوی پارلیمنٹ کے پاس بریگزٹ کے حوالے سے تاریخی فیصلہ کرنے کا موقع ہے، بورس جانسن

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس حوالے سے جاری کردہ ابتدائی اعلامیے میں کہا گیا کہ بریگزٹ ڈیل سے برطانیہ کے عوام سے ریفرنڈم اور انتخابات کے متعلق کیے گئے وعدے پورے ہو گئے ہیں۔

برطانیہ میں جاری کردہ حکومتی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رقم، سرحدی کنٹرول، قانون، تجارت اور ماہی گیری پر کنٹرول واپس لے لیا ہے۔


متعلقہ خبریں