ممبئ : کورونا پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی کرکٹر سریش رائنا کو نائٹ کلب سے گرفتار کر لیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سریش رائنا رات گئے نائٹ کلب میں موجود تھے، کورونا پروٹوکول کے تحت رات 11:30 بجے نائٹ کلب بند کرنا لازم ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار ریتک روشن کی سابق اہلیہ سوزین خان کو بھی کورونا پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا۔
دھونی کے بعد سریش رئنا کا بھی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
یاد رہے کہ چار ماہ قبل کرکٹر سریش رائنا نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ بھارت عالمی وبا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں سے ایک ہے۔
بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 46 ہزار 145 اور ایک کروڑ 75 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔
