نظام عدل میں جمہوری روایات کا فروغ ہماری ترجیح ہے، چیف جسٹس


لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ  نظام عدل میں جمہوری روایات کا فروغ ہماری ترجیح ہے، انصاف کی فراہمی میں بنچ اور بار کا اہم کردار ہے۔

لاہور میں پنجاب بار سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ انہوں نے وکلا اور ججز کے درمیان دیوار کو گرا دیا ہے، ہر معاملے پر وکلا کو اعتماد میں لیتے ہیں،   وکلا کے مسائل حل کرنا ہماری  ترجیح ہے، ہڑتال کلچر کے خاتمے پر وکلا مبارکباد کے مستحق ہیں۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ نئی جدتیں ہیں جو نئی نئی راہیں نکال رہی ہیں۔ ججز کی تعیناتی میں کامیاب ہوئے مزید ججز بھی تعینات کریں گے۔ جمہوری اقدار کو لے کر آگے بڑھیں گے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے اپنی جوانی کا قصہ سناتے ہوئے کہا کہ وہ بھی کبھی گرم دماغ وکیل تھے۔ کہا ایک بار انہوں نے ایک جج کے ساتھ تند و تیز جملوں کا استعمال کیا، بعد میں والد کے کہنے پر جج سے معافی مانگی۔

 


متعلقہ خبریں