ن لیگی رہنما سیف الملوک کھوکھر اور میاں نصیر کے خلاف مقدمات درج

ن لیگی رہنما سیف الملوک کھوکھر اور میاں نصیر کے خلاف مقدمات درج

لاہور: محکمہ اینٹی کرپشن نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما سیف الملوک کھوکھر اور میاں نصیر کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں۔۔ دونوں ملزمان پر سرکاری اراضی پر قبضہ اور ریکارڈ میں خردبرد کا الزام ہے۔

محکمہ اینٹی کرپشن نے ڈپٹی کمشنر لاہور کی درخواست پر ن لیگ رہنما کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں۔  دونوں کے خلاف ریفرنسز محکمہ اینٹی کرپشن کو بھجوائے گئے تھے۔

ریفرنسز کے مطابق ملزمان نے جعل سازی سے سرکاری خزانے کو لاکھوں روپے نقصان پہنچایا۔ سیف الملوک کھوکھر نے جعل سازی سے 262 کنال سے زائد رقبہ رجسٹر کروایا جبکہ 23 کنال سے زائد رہائشی اراضی کو زرعی ظاہر کیا اور رہائشی اراضی کو کمرشل کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: محکمہ اینٹی کرپشن کے 12 ملازمین کرپشن کے الزام میں نوکری سے فارغ

محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے دائر مقدمے کے مطابق ممبر پنجاب اسمبلی میاں نصیر نے فیسوں کی مد میں خزانے کو 15 لاکھ سے زائد کا نقصان پہنچایا۔  ملزم نے 23 کنال سے زائد رہائشی اراضی خرید کر زرعی اراضی رجسٹر کروائی۔

 


متعلقہ خبریں