پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس طلب

منی بجٹ کے ذریعے اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کنٹرول کریگا

لاہور: اپوزیشن جماعتوں پر مشتمل پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اتحاد میں شامل جماعتوں کا سربراہی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ یہ بات ذمہ دار ذرائع نے بتائی ہے۔

پی ڈی ایم جلسہ: مولانا فضل الرحمان کا لانگ مارچ کا اعلان

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں طلب کیا جانے والا اجلاس کل دوپہر دو بجے منعقد ہو گا۔

ذرائع کے مطابق جاتی امرا میں منعقد ہونے والے اجلاس میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری، ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز، اے این پی کے میاں افتخار، محمود خان اچکزئی، اور اختر مینگل شرکت کریں گے۔

عمران خان کی حکومت آنے سے پاکستان کی ترقی کورنٹین ہو گئی، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں پروفیسر ساجد میر، ڈاکٹر عبدالمالک اور شاہ اویس نورانی بھی شرکت کریں گے۔

ڈائیلاگ کا وقت گزر چکا اب لانگ مارچ ہو گا، بلاول بھٹو

ہم نیوز کو طلب کردہ اجلاس کی بابت ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں لاڑکانہ جلسے پر مشاورت کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں