سندھ: ہفتے میں 3 دن سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل رہے گی

سندھ: 3 دن سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل رہے گی

فائل فوٹو


کراچی: سندھ میں گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت رواں ہفتے تین دن چوبیس گھنٹوں کے لیے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق  گیس لوڈمنجمنٹ پلان کے تحت ہفتے کے تین روز اسٹیشنز کو سپلائی معطل رہے گی۔ سی این جی اسٹیشنز پیر، بدھ اور جمعہ کو چوبیس گھنٹوں کے لیے بند رہیں گے۔  آر ایل این جی پر چلنے والے اسٹیشنز سے گیس کی سپلائی جاری رہےگی۔

سوئی گیس حکام کےمطابق صنعتی سیکٹر کو بہتر گیس پریشر فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کورنگی،سائٹ،نارتھ کراچی اورایف بی ایریا میں گیس پریشر دو ہفتوں سے ڈاون تھا۔

گزشتہ ہفتے صوبے میں شیڈول تبدیل ہونے کے بعد چار روز سپلائی معطل رہی تھی۔ کراچی میں سرد موسم کےساتھ ہی گیس کی سپلائی میں پریشر میں کمی کی شکایات سامنے آئی ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی بحال

خیال رہے کہ ستمبر میں پاکستان میں تیل اور گیس کی قیمتوں کا تعین کرنے والے ادارے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)  نے سی این جی، پاور سیکٹر اور صنعتی شعبے کیلئے گیس مہنگی کر دی تھی۔

اوگرا نے ستمبر سے گیس مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا جس کے مطابق فرٹیلائزر سیکٹر کے لیے گیس کی قیمت میں 2 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: اوگرا: ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

نوٹیفکیشن کے مطابق پاور اسٹیشنز اور آئی پی پیز کے لیے گیس 33 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی تھی۔ پاور اسٹیشنز کے لیے گیس کے کم سے کم چارجز میں 518 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوا تھا ۔ تاہم گھریلو صارفین، کمرشل سیکٹر، تندور اور سیمنٹ فیکٹری کے لیے گیس مہنگی نہیں کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں