پشاور: خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر ہیلتھ ایمرجنسی میں توسیع کر دی گئی ہے۔
محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صوبے میں ہیلتھ ایمرجنسی میں 4 ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔
پاکستان کے5شہروں میں کورونا تیزی سے پھیلنے کا انکشاف
خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں آج مزید 45 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 7 ہزار 942 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق 3 ہزار 45 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کی کل تعداد 3 لاکھ 92 ہزار 356 ہو گئی ہے۔
پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 37 ہزار 553 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور 46 ہزار 861 زیر علاج ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 29 ہزار 427، خیبر پختونخوا میں 46 ہزار 604، سندھ میں ایک لاکھ 70 ہزار 206، پنجاب میں ایک لاکھ 17 ہزار 898، بلوچستان میں 17 ہزار 46، آزاد کشمیر میں 6 ہزار 556 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 619 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 2 ہزار 960 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 2 ہزار 897، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 355، اسلام آباد میں 307، گلگت بلتستان میں 97، بلوچستان میں 165 اور آزاد کشمیر میں 161 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔