کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابو بچاؤ تحریک کو اب کورونا کی کوئی فکر نہیں ہے۔
کورونا وائرس:پاکستان میں شرح اموات2فیصدسے بڑھ گئی
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پہلےوزیراعلیٰ سندھ ہاتھ جوڑکرڈرامے بازی کرتے تھے۔
پی ٹی آئی کے ایم این اے عالمگیرخان نے دعویٰ کیا کہ پی ڈی ایم ہمارے لیے کوئی چیلنج نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی مسئلہ ضرور ہے لیکن اس کو بھی کنٹرول کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں ہونے والی اموات کی شرح2.02 فیصد ہوگئی ہے جب کہ عالمی سطح پر یہ تعداد 2.32 فیصد ہے۔
پاکستان کے5شہروں میں کورونا تیزی سے پھیلنے کا انکشاف
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا سے جاں بحق 76 فیصد افراد کی عمریں 50 سال سے زائد ہیں۔
کورونا سے جاں بحق 72 فیصد افراد کورونا کے علاوہ دیگر امراض میں بھی مبتلا تھے۔ کورونا سے جاں بحق افراد میں سے 91 فیصد کا انتقال اسپتالوں میں ہوا۔ اسپتالوں میں کورونا کے زیر علاج 58 فیصد مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
ملک بھر میں 5 ہزار82 مقامات پر کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر اسمارٹ لاک ڈاوَن کیا گیا ہے۔
پاکستان میں کورونا سے مزید40 اموات
اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں ایک ہزار 459، سندھ 206، خیبرپختونخوا 82، اسلام آباد3205، گلگت بلتستان30 مقامات پر لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔
