لاہور: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی حالات بہتر کرنے ہیں تو سیاسی جماعتوں کو قومی ڈائیلاگ کرنا ہو گا۔
صحافیوں سے جاتی امرا میں ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے سیاست میں زہرگھول دیا ہے،اب تو گالی سے بات شروع ہوتی ہے اور گالی پر بات ختم ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت بار بار وہی حماقتیں دہرا رہی ہیں، پاکستان کی تباہی ہو چکی ہے، سب کچھ آپ کے سامنے ہے۔
‘‘نواز شریف کی شہباز شریف سے بات ہوئی تو دونوں آبدیدہ تھے’’
والدہ کے انتقال سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ بےبسی کا عالم تھا جب جیل میں والدہ کے انتقال کی خبر ملی جو بجلی کی طرح میرے اوپرگری۔
ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور عباس شریف نے والدہ کی بہت خدمت کی، ہماری والدہ انتہائی نفیس اور شفیق خاتون تھیں، دعاوَں کا سایہ سر سے اٹھ گیا۔