جدت پسندی سے مستقبل کے چیلنجز سے نمٹا جا سکتا ہے، آرمی چیف

منشیات تیار کرنے والے قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، جنرل باجوہ

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی اپگریڈیشن اورجدت پسندی سے مستقبل کے چیلنجزسے نمٹا جا سکتا ہے۔

دشمن کل بھی وہی تھا، آج بھی وہی ہے، مدرسے پر حملہ اسلام دشمنی ہے: جنرل باجوہ

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبی تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ آرمی چیف   نے یہ بات پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کے دورے پر کہی۔ پی او ایف پہنچنے پرچیئرمین لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

آرمی چیف نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے سربراہ کو مختلف پروڈکشن یونٹس کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو مستقبل کے منصوبوں اور جدت لانے کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف کو پاک فوج کی آپریشنل ضروریات پر بھی آگاہی دی گئی۔

ایل او سی: جنرل باجوہ کا چھمب سیکٹر کے اگلےمورچوں کا دورہ

ہم نیوز کے مطابق آرمی چیف نے پی او ایف کی پیشرفت اور قومی خزانے کی بچت کے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے پی او ایف کے ڈسپلے لاؤنج کا بھی دورہ کیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نئی تیار کردہ دفاعی مصنوعات کا بھی جائزہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ پی او ایف پاک فوج کے لیے ریڑھ کی ہڈی کا کام کررہی ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت کراچی ٹرانسفارمیشن پلان سے متعلق اجلاس، آرمی چیف کی شرکت

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ٹیکنالوجی اپگریڈیشن اورجدت پسندی سےمستقبل کے چیلنجز سے نمٹا جا سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں