حزب اختلاف کا ایجنڈا صرف پیسہ بچانا ہے، فواد چودھری

بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف ملے گا

فوٹو: فائل


کراچی: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کا ایجنڈا صرف پیسہ بچانا ہے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے ہم نیوز کے پروگرام صبح سے آگے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیمپل رن گیم میرا پسندید ہ گیم ہے جبکہ پاکستان میں گیم کی صنعت سے فائدہ ہو گا اور روزگار بڑھے گا۔

انہوں نے کہا کہ گیم کی صنعت میں لڑکیوں کو بھی کام کرنے کا موقع ملے گا جبکہ گیم کی صنعت کے لیے ڈگری کی ضرورت نہیں صرف ہنر لازمی ہو گا۔ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا کام ملک میں انٹرنیٹ کو بہتر بنانا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ گیم کی صنعت میں بی اے اور ایف اے والے بھی کام کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم گھر جا چکے ہیں ان کے پاس اختیارات نہیں، شاہد خاقان عباسی

حزب اختلاف سے متعلق بات کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ حزب اختلاف کی کورونا سے متعلق پالیسی نہ ہونے کی بات بچگانہ ہے اور میرا نہیں خیال وزیر اعظم حزب اختلاف کے رہنماؤں کو فون کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ موجود ہے حزب اختلاف والے اس پلیٹ فارم پر وزیر اعظم کو تجاویز دے سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حزب اختلاف کے رہنماؤں کا کوئی ایسا ایجنڈا نہیں جس پر وہ تجاویز دیں جبکہ حزب اختلاف کے رہنما کہتے ہیں ہمارا پیسہ بچاؤ اور یہ ہی ان کا ایجنڈا ہے۔


متعلقہ خبریں