عمران خان جلسوں سے نہیں جائیں گے، شیخ رشید



اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جلسوں سے وزیر اعظم عمران خان نہیں جا رہے مگر جلسوں سے کورونا پھیلنے کا خدشہ ضرور ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کا بیانیہ غیر ملکی ایجنڈا ہے، شیخ رشید احمد

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن قوم کو بند گلی کی طرف لے جا رہی ہے، ن لیگ کا بیانیہ عمران خان کی خدمت ہے، اپوزیشن جلسوں سے  حکومت کو بلیک میل نہیں کرسکتی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بالآخر اپوزیشن حکومت سے ہی مذاکرات کی طرف آئے گی، وزیراعظم عمران خان مذاکرات  کے لیے تیار ہیں۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں آخر کار مذاکرات کا راستہ ہی اخیتار کریں گی،  سیاسی جماعتوں میں مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہوتے۔

چند روز قبل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں حکومت ختم کرنے کی طاقت نہیں۔

میڈیا بریفنگ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کا بیانیہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ان تلوں میں تیل نہیں، نواز شریف کو معلوم ہے ان کی سیاست ختم ہو چکی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ مریم نواز نے نواز شریف کی سیاست کی نفی کی ہے، ن لیگ ایک ٹکٹ میں دو مزے لینا چاہتی ہے، نواز شریف گیٹ نمبر4 کی پیدوار ہیں، نواز شریف نے اپنی سیاست کو دفن کردیا ہے، پی ڈی ایم کے سارے لوگ نواز شریف کے بیانیے کے ساتھ نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کا بیانیہ غیر ملکی ایجنڈا ہے، شیخ رشید احمد

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کس قانون کے تحت بات کریں گی؟ مریم نواز نے بات کرنے کیلئے پی ڈی ایم کی چھتری کا سہارا لیا ہے۔


متعلقہ خبریں