گوجرانوالہ: وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ جو کچھ بھی ماضی میں کیا گیا اس کا حساب دینا ہوگا۔
گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہبازگل نے کہا کہ پاکستان میں صرف ایک طبقے کے لیے آسانیاں ہیں۔ پہلےمجھے بھی نہیں پتہ تھا کہ پیٹرول پمپس اور دکانیں لیز پر ملتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 23 سال جدوجہد کی۔ ان لوگوں نے 35 سال حکومت کی،حکمرانی کا سارا وقت ان کے پاس رہا۔ مفرور نوازشریف کا گوجرانوالہ جلسے میں پاکستان مخالف بیانیہ تھا۔
شہباز گل نے کہا کہ ن لیگی رہنما خرم دستگیر سے جو سوالات کیے انہوں نے جواب نہیں دیا۔ خرم دستگیر نے گوجرانوالہ میں دستگیر پیٹرولیم کا آج تک جواب نہیں دیا۔ خرم دستگیر کو پڑھائی لکھائی کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ خرم دستگیر اور ان کے والد پر ذاتی تنقید نہیں کرتے۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں 2 ارب 65 کروڑ روپے کی سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی، عثمان بزدار
معاون خصو صی شہبازگل نے کہا کہ سرکاری زمین پر بنائے گئے خان پلازہ کی رپورٹ فرانزک کے لیے بھیج دی ہے۔ نوازشریف نے خرم دستگیر کو گوجرانوالہ کا بادشاہ بنا رکھا تھا۔ ان لوگوں نے رنجیت سنگھ کی حویلی پر بھی قبضہ کر رکھا ہے۔ عوام اور سرکارکی زمینوں پر قبضے کے لیے یہ لوگ سیاست میں آتے ہیں۔چاہےکوئی بھی ہوعمران خان کسی صورت کرپشن کو برداشت نہیں کرے گا۔
مافیا نے مختلف لوگوں کی کیٹگریز بنا رکھی تھیں۔ مافیا وہ ہوتا ہے جس کے اوپر ایک خاندان ہوتا ہے۔ مافیا کی بی کیٹگری میں رانا مشہود جیسے لوگ ہوتے ہیں،شہبازگل
مافیاکی سی کیٹگری میں پومی بٹ جیسے لوگ ہوتے ہیں۔