اسلام آباد: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان سمیت 12 ممالک کے لیے وزٹ ویزوں کے اجراء کو عارضی طور پر معطل کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے پہلے سے جاری کردہ وزٹ ویزوں پر اس معطلی کا اطلاق نہیں ہو گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ یو اے ای کی جانب سے ممکنہ طور کورونا وائرس کی دوسرے لہر کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے جس کی تصدیق کر رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ترکی ، ایران ، یمن ، شام ، عراق ، صومالیہ ، لیبیا ، کینیا اور افغانستان کے علاوہ دیگر ممالک کے وزٹ ویزوں کے اجراء کو بھی معطل کردیا ہے۔ اس فیصلے کے بارے میں تمام ایئر لائنز کو آگاہ کردیا گیا ہے۔
پنجاب میں کورونا: 6 شہروں کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے فیصل آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کی دوسری لہر خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔ کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، احتیاط لازمی ہے۔
