مسلم لیگ ن کے آج مانسہرہ میں جلسے کی تیاریاں مکمل


مانسہرہ: پاکستان مسلم لیگ ن کے آج مانسہرہ میں ہونے والے جلسے کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز جلسے سے خطاب کریں گی۔ جلسے سے شاہد خاقان عباسی، انجینئر امیر مقام اور مرتضی ٰجاوید عباسی  بھی خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کی کرپشن پکڑوانے میں مریم نواز کا ہاتھ ہے، شہباز گل

خیال رہے کہ گزشتہ روز مانسہرہ کی ضلعی انتظامیہ نے ملک بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث مسلم لیگ ن کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔

خیبر پختونخوا حکومت نے کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر گزشتہ روز ہی جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔

قبل ازیں پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر اطلاعات کامران بنگشن کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر شروع ہو چکی ہے لہٰذا ہمیں اس کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ این سی سی اجلاس میں ہونے والے فیصلے کے تحت خیبر پختونخوا حکومت نے 21 نومبر کا جلسہ ملتوی کر دیا ہے۔ اپوزیشن سے بھی درخواست ہے کہ وہ بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی کے خدشات موجود، پی ڈی ایم جلسہ ملتوی کرے، ترجمان بلوچستان حکومت

پی ڈی ایم کے ترجمان میاں افتخار حسین نے حکومتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا کے نام پر حکومت مخالف تحریک نہیں روک سکتے۔ اپوزیشن کے جلسے جاری رہیں گے۔


متعلقہ خبریں