وفاقی حکومت جزائر کے متعلق آرڈیننس واپس لے، مراد علی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ کا بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان

فوٹو: فائل


کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت جزائر سے متعلق آرڈیننس واپس لے اور 12ناٹیکل مائل تک سمندرکے نیچےذخائربھی صوبے کے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  حکومت آصف علی زرداری کو گرفتار کرنے کے درپے ہے لیکن کیس ثابت نہیں ہو رہے ہیں۔پیپلزپارٹی نے اپنے دور کبھی انتقامی کارروائی نہیں کی ہے۔

انہوں نے کہا کچھ حکومتی وزرا تو ایسی باتیں کرتے ہیں کہ غصہ آتا ہے۔ وفاقی وزرا ہماری حکومتوں پر الزامات لگاتے ہیں۔

مرادعلی شاہ نے کہا اگر مہنگائی ختم نہیں کرسکتے، روزگار نہیں دے سکتے تو اقتدار سے ہٹ جاؤ۔ آج سے ایک سال پہلے ہم گندم برآمد کر رہے تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا پی ٹی آئی کے دور میں چینی، گندم اور پیٹرول نایاب ہوگیا۔ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی تو نایاب ہوگیا۔

جب پیٹرول کی قیمت بڑھائی تو دستیاب ہوگیا۔ ایک وزیر کہتا ہے کہ 7 لاکھ ٹن گندم کہاں غائب ہو گئی۔ اب وفاقی حکومت کہتی ہے سندھ کی وجہ سے گندم کا بحران ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر سندھ کی وجہ سے گندم مہنگی ہوئی ہے تو یہ عجیب بات ہے۔ تین صوبوں میں تو پی ٹی آئی کی حکومت ہے، یہ ان کی نااہلی ہے۔


متعلقہ خبریں