امریکی سینیٹ میں تین سو بلین ڈالرز کا کورونا امدادی بل مسترد

امریکی سینیٹ میں تین سو بلین ڈالرز کا کورونا امدادی بل مسترد

واشنگٹن: امریکی سینیٹ نے تین سوبلین ڈالرزمالیت کا کورونا امدادی بل مسترد کردیا ہے۔

امریکی سینیٹ: 484 بلین ڈالرز کا امدادی پیکج منظور

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ بل امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ری پبلکن پارٹی کی طرف سے پیش کیا گیا تھا۔

پیش کردہ بل کی منظوری کے لیےسینیٹ میں60 ووٹوں کی ضرورت تھی۔ بل کی حمایت میں 52 اور مخالفت میں 47 ووٹ ڈالے گئے ہیں۔

امریکی ایوان نمائندگان نے پانچ ماہ قبل کورونا سے نمٹنے کے لیے 500 ارب ڈالرز کے پیکیج کی منظوری دے دی تھی۔

امریکی غلطی ہے کہ وہ پاکستان کے لیے پالیسیاں بدلتا رہا، سینیٹر گراہم

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی نے اس ضمن میں بتایا تھا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اس سے پہلےتین کھرب ڈالرز بھی منظور کیے جا چکے تھے۔

ایوان نمائندگان سے منظور کردہ رقم اسپتالوں میں سہولیات اور چھوٹے کاروباروں کو سہارا دینے کے لیے استعمال ہوگی۔

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا تھا کہ حکومت رقم حقدار لوگوں پر خرچ کرنے اور اس میں خوردبرد روکنے کو یقینی بنائے۔

کورونا وائرس: امریکی تاریخ کاسب سے بڑامعاشی پیکج منظور

امریکی سینیٹ نے اس سے قبل بھی اتفاق رائے سے 484 بلین امریکی ڈالرز کا امدادی پیکج منظور کیا تھا۔


متعلقہ خبریں