پنجاب میں ڈینگی وائرس کا مصدقہ کیس سامنے آگیا

مشتری ہشیار: ڈینگی نے اسلام آباد،کراچی، لاہور اور پشاور کو لپیٹ میں لے لیا

لاہور: پنجاب میں ڈینگی وائرس کا مصدقہ کیس سامنے آگیا۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی وائرس کا مصدقہ کیس ٹوبہ ٹیک سنگھ سے رپورٹ ہوا ہے۔

ترجمان صوبائی محکمہ صحت کے مطابق رواں سال اب تک دینگی کے کل 51 مصدقہ مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔ پنجاب میں 3 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 48 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق پنجاب بھر میں رواں سال ڈینگی سے کوئی قیمتی جان ضائع نہیں ہوئی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل پنجاب پنجاب کے ضلع ملتان کے نجی ہوٹل سے بڑی مقدار میں ڈینگی لاروا برآمد ہوا تھا جس کے بعد ہوٹل انتظامیہ کو نوٹس جاری کر دیا گیا تھا۔ 

محکمہ صحت کی ڈینگی سرویلنس ٹیم نے ابدالی روڈ پر واقع ہوٹل کی حدود میں واٹر سپلائی کے جمع پانی سے   ڈینگی لاروا برآمد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈینگی: جڑواں شہروں کی انتظامیہ کو مشترکہ اقدامات کرنے ہدایت

محکمہ صحت نے ہوٹل انتظامیہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 48 گھنٹوں کے اندر کباڑ، گندگی کے ڈھیر اور کھلے ڈرم ہٹانے کی ہدایت کی تھی۔

ہوٹل انتظامیہ کو ہدایت کی گئی تھی کہ  48 گھنٹوں کے اندر  پانی کی نکاسی کا نظام درست کیا جائے وگرنہ  ڈینگی ایکٹ کے تحت ان کے خلاف مقدمہ درج ہو گا۔

گزشتہ روز اسلام آباد کی انتظامیہ نے ڈینگی بخار کے خدشے کے پیشِ نظر اسپتالوں سے رپورٹ طلب کر لی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: احتجاج کے نام پہ زندگی داؤ پر نہیں لگانے دے سکتے،ڈی سی اسلام آباد

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس اسپتال انتظامیہ سے کہا گیا تھا کہ اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بتائی جائے اور روزانہ کی بنیاد پر ڈینگی کے مریضوں کا ڈیٹا انٹر کیا جائے۔

اسلام آباد انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اسپتال عملے کے پاس اینڈرائڈ موبائل فون ہونے چاہئیں اور اسپتال میں تعینات کمپیوٹر آپریٹرز کو انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جائے۔

اسلام آباد کی انتظامیہ سے میٹنگ میں کہا گیا تھا کہ اسپتال کا عملہ ڈینگی ایپ انسٹال کرے اور مریضوں کا ڈیٹا شیئر کیا جائے۔


متعلقہ خبریں