آصف زرداری والی بات پر معذرت کرچکا ہوں، شہباز شریف

شہباز شریف کی اپوزیشن اراکین کو عشائیے کی دعوت

کراچی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آصف زرداری والی بات پر معذرت کرچکا ہوں۔

حکومت کو آئینی راستے سےبھیجیں گے،احسن اقبال:پارلیمان کی بالادستی رہنی چاہیے،فرحت اللہ بابر

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات ایدھی فاؤ نڈیشن کے مرکزی دفتر آمد کے موقع پر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں ںے بلقیس ایدھی اور فیصل ایدھی سے ملاقات کی۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا کہ ایدھی سینٹرآ کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فیصل ایدھی عبدالستارایدھی کے نقش قدم پرچل رہے ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا کہ عبدالستار ایدھی کی خدمات کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں ںے نام لیے بغیر کہا کہ فیصل ایدھی نے بڑی رقم کا عطیہ دیا لیکن انہیں پہچانا تک نہیں گیا۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ یہاں کوئی سیاسی بات نہیں ہو گی کیونکہ ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں ںے کہا کہ ایدھی کے ہاتھوں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

شہباز شریف،آصف زرداری کا پیٹ پھاڑ کر لوٹا ہوا مال نکالنے بلاول ہاؤس پہنچ گئے:شہباز گل

ہم نیوز کے مطابق پی ایم ایل (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں تمام دوائیاں مفت مہیا کی جاتی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سی ٹی اسکین پنجاب کے تمام اسپتالوں میں مفت ہوتے تھے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف اپنے دورہ کراچی کے دوران بلدیہ ٹاؤن بھی گئے جہاں انہوں نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ موقع ملا تو کراچی کو پیرس بنا دوں گا۔

انہوں ںے کہا کہ کراچی سے اظہار یکجہتی کرنے آیا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی تالاب بن گیا ہے لیکن عمران خان ابھی تک نہیں آئے ہیں۔

کراچی والوں کیلئے اربوں روپے کا فنڈ کہاں ہے؟ شہبازشریف

ہم نیوز کے مطابق پی ایم ایل (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا کہ میں نے کراچی کو پیرس بنانے کا وعدہ کیا تھا اور اگر موقع ملا تو کراچی پیرس بنے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی روشنیاں واپس آئیں گی۔


متعلقہ خبریں