لندن: قومی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا انگلش کاؤنٹی ٹیم سمرسیٹ سے معاہدہ طے پا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے ترجمان کے مطابق بابر اعظم کو انگلینڈ ڈومیسٹک ٹی 20 کپ میں کھیلنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ بابر اعظم دورہ انگلینڈ کے فوری بعد سمرسیٹ کاونٹی کو جوائن کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم 2 ستمبر سے 4 اکتوبر تک سمرسیٹ کی نمائندگی کریں گے، اور انگلش ٹی ٹوئنٹی لیگ کے آخری 7 میچز اور ناک آوٹ راونڈ کیلیےدستیاب ہوں گے۔
BREAKING: It’s official! Babar Azam will play for Somerset in the 2020 Vitality Blast!! ?
DETAILS ⤵️⤵️⤵️#WeAreSomerset @babarazam258 | @TheRealPCB
— Somerset Cricket ? (@SomersetCCC) August 29, 2020
اس ضمن میں بات کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پچھلے سال کی نسبت یہ سال کھیل کے لیےمختلف ہے، ہمیں بدلتی صورتحال میں خود کو ڈھالنا ہو گا۔