بھارت میں مسافر طیارے کو حادثہ: پائلٹ ہلاک، متعدد مسافر زخمی


نئی دہلی: بھارت میں دبئی سے آنے والا ائیرانڈیا کا ایکسپریس طیارہ رن وے سے پھسل کر دو حصوں میں تقسیم ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک دوسرا شدید زخمی ہے جب کہ طیارے میں موجود 40 مسافر زخمی ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دبئی سے کیرالہ آنے والے طیارے میں 191 مسافر سوار تھے، طیارہ رن  وے پر لینڈنگ کے دوران  پھسل گیا۔

طیارہ حادثہ: جاں بحق مسافروں کی قیمتی اشیا، دیگر سامان لواحقین کے سپرد کرنے کا فیصلہ  

واقعہ میں مزید کئی مسافروں کے زخمی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جب کہ ریسیکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آپریشن شروع کر دیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں