اختر مینگل کا بلاول کو اپوزیشن کو متحدہ کرنے کا مشورہ


اسلام آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی کے صدر اختر مینگل نے  چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو  اپوزیشن کو متحدہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے صدر اختر مینگل بلاول بھٹو  سے زرداری ہاؤس اسلام آبد میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات میں سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ انہوں نے بلاول بھٹو کو اپوزیشن کو متحدہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔اپوزیشن متحد ہوجائے تو پھرساتھ چلنے کے بارے میں دیکھا جائےگا۔

سردار اخترمینگل نے کہا کہ یہ نہیں کہہ سکتا کے اپوزیشن میں دراڑ ہے۔ یہ بھی نہیں کہہ سکتا کہ اپوزیشن متحد ہے۔ کچھ ہمارے تو کچھ بلاول بھٹو کے دکھ تھے۔

انہوں نے کہا کہ دکھ شیئر کیے تو ملاقات لمبی ہوگئی۔ ملاقات میں آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور ہوا۔ اے پی سی کے لیے وفد تشکیل دینے کی تجویز دی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ سردار اختر مینگل نے کہا تھا کہ حکومت میں واپس جانا اب میرے بس کی بات نہیں۔

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ حکومت اگر سنجیدہ ہے تو بلوچستان کے مسائل حل کرے، مسائل حل ہوں تو پورا بلوچستان پی ٹی آئی میں شامل ہوجائے گا۔

مزید پڑھیں: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اختر مینگل کو منانے کیلئے میدان میں آگئے

انہوں نے مزید کہا تھا کہ اپوزیشن نے ہمیں بلایا اور ہماری باتیں سنیں، حکومت کی طرف سے بھی کوئی آیاتو ضرور بات کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہمارا ہاتھ چھوڑ دیا،اب ہم بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ کیوں بنیں؟

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم سے متعلق حکومتی بیانات تشویشناک ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ میں کسی قسم کی کمی قبول نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا تھا کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا آپشن موجود ہے، تجویز کو عملی جامعہ پہنانے پر بار بار سوچنے کی ضرورت ہے، اکثریت ہمارے پاس پہلے بھی تھی لیکن سینیٹ الیکشن میں کیا ہوا؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ منتخب قیادت ہی ملک کو بحران سے نکال سکتی ہے، سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے کا عمل شروع کیا ہے


متعلقہ خبریں