سرگودھا: پی ٹی اے نے سرگودھا میں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پر چھاپہ مار کر استعمال ہونے والا الیکٹرانک آلات تحویل میں لے لیا ہے۔
پی ٹی اے: سوشل میڈیا ویب سائٹ بیگو کو بلاک کردیا
ہم نیوز کے مطابق پی ٹی اے کے ساتھ فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی ٹیم بھی تھی جس نے جائے وقوع سے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔
پی ٹی اے کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ چھاپہ چک نمبر 25 شمالی سرگودھا میں مارا گیا ہے۔
ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی کا ایک اور ملزم گرفتار
ہم نیوز کو پی ٹی اے کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ چھاپے کے دوران غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج سے چھ بی وی ایس ڈیوائسز، تین لیپ ٹاپس اور ایک انٹرنیٹ ڈیوائس بھی برآمد ہوئی ہے جسے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔