کراچی: نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے عباسی شہید اسپتال کو 125 ایکوپیڈ بیڈز، 18 وینٹی لیٹرز اور 29 بائی پپ فراہم کیے گئے ہیں۔
لاہور: وزیراعظم کی ہدایت پر چیئرمین این ڈی ایم اے کا کورونا اسپتالوں کا دورہ
ہم نیوز کے مطابق یہ بات چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کے دورے کے موقع پر بتائی گئی۔ چیئرمین نے کراچی کے مختلف اسپتالوں کا دورہ کیا اوروہاں این ڈی ایم اے کی جانب سے فراہم کردہ سامان کے متعلق معلومات حاصل کیں۔
چیئرمین این ڈی ایم اے کے ہمراہ دورہ کراچی میں ایک ٹیم بھی ان کے ساتھ ہے جو تمام ضروری اور اہم معلومات کا ڈیٹا جمع کررہی ہے اور نہایت باریک بینی سے صورتحال کا جائزہ بھی لے رہی ہے۔
ہم نیوز کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے جب عباسی شہید اسپتال میں قائم کورونا وارڈ کے دورے پر پہنچے تو انہیں اسپتال انتظامیہ کی جانب سے کورونا سے بچاؤ کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات اور کورونا مریضوں کے علاج معالجے کے متعلق بریفنگ دی گئی۔
وینٹی لیٹرز کے حوالے سے حالات کنٹرول میں ہیں، جنرل افضل
اس موقع پرلیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کو بتایا گیا کہ عباسی شہید اسپتال کو این ڈی ایم اے کی جانب سے 125 ایکوپیڈ بیڈز،18 وینٹی لیٹرز اور 29 بائی پپ فراہم کیے گئے ہیں۔
ہم نیوز کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے نے اپنے دورہ کراچی کے دوران قطر اسپتال اورنگی ٹاؤن کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے اسپتال میں موجود انتظامات کا جائزہ لیا اور انتظامیہ سے مریضوں کے علاج معالجے کی بابت بھی دریافت کیا۔
چیئرمین این ڈی ایم اے اوران کے ساتھ موجود ٹیم کے اراکین نے سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد اور کورنگی کا بھی دورہ کیا۔
ہم نیوز کے مطابق این ڈی ایم اے کے چیئرمین اور ٹیم کے اراکین نے وہاں موجود انتظامیہ کے اراکین سے ان سہولتوں کی بابت دریافت کیا جو کورونا سے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کی بابت فراہم کی گئی ہیں۔
این ڈی ایم اے اوروفاقی حکومت کورونا کیخلاف کوششوں سے متعلق پیش رفت رپورٹ دیں،عدالت
لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اوران کے ہمراہ کراچی کے دورے پر آنے والی ٹیم کے اراکین نے تمام اسپتالوں میں این ڈی ایم اے کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولتوں اور سامان کے متعلق تفصیلی معلومات حاصل کیں۔