کولمبو: عالمی کپ 2011 فائنل پر لگے میچ فکسنگ کے الزامات کی تحقیقات کے سلسلے میں سابق سری لنکن کپتان کمار سنگاکارا سے خصوصی انوسٹی گیشن یونٹ نے 8 گھنٹے تک تفتیش کی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بیان ریکارڈ کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سنگاکارا کا کہنا تھا کہ اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ جلد سابق وزیر کھیل کے الزامات کی حقیقت سامنے آجائے گی۔
بعد ازاں اسپیشل تحقیقاتی یونٹ نے سابق سری لنکن بلے باز مہیلا جے وردھنے کو بھی بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کر لیا۔
عالمی کپ 2011 فائنل:سری لنکا میں فکسنگ کے الزامات کی تحقیقات شروع
خیال رہے کہ دو روز قبل سری لنکن اوپننگ بلے باز اپل تھارنگا کو بھی انہی الزامات کے سلسلے تفتیش کے لیے طلب کیا گیا تھا اور ان سے بدھ کو دو گھنٹے سے زائد دیر تک تفتیش کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ سری لنکا کے سابق وزیر کھیل مہندا نندا التھ گماگے نے گزشتہ ماہ اپنے ایک بیان میں ورلڈ کپ فائنل 2011 کے پر میچ فکسنگ کے الزامات عائد کیے تھے۔