دانشور، لکھاری پاکستانیت کے فروغ کیلئے کردارادا کریں، وزیراعظم


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ملک کے دانشوروں اور لکھاریوں پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستانیت اور پاکستانی ثقافت کے فروغ کیلئے کردارادا کریں۔

اس ضمن میں وزیراعظم سے ملک کے نامورلکھاریوں اور دانشوروں نے ویڈیولنک کے ذریعے ملاقات کی، جس میں وزیراظلاعات شبلی فراز اورمعاون خصوصی اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم نے بھی شرکت کی۔

اپنے ویڈیو لنک خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے قومی تہذیب وتمدن اورپاکستانیت کواجاگرکرنےکی اہمیت پرزوردیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بیرونی کلچرکی یلغارسےنوجوان نسل کی تعلیم وتربیت کوشدیدچیلنجزدرپیش ہیں۔ پاکستانیت کے فروغ کیلئے ضروری ہے کہ اقدامات اٹھائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ نامورلکھاری اس ضمن میں کلیدی کردارادا کرسکتے ہیں۔ پاکستانیت کےفروغ سےمتعلق کوششوں کی حکومتی سطح پر بھرپورپزیرائی کی جا ئیگی۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان ٹیلی ویژن کی اصلاح پرخصوصی توجہ دےرہی ہے۔ امید کرتے ہیں کہ نجی چینلزبھی اس ضمن میں اپنا بھرپورکرداراداکریں گے۔

اس سے قبل مارچ میں زیرِاعظم عمران خان نے کہا تھا کہ  ان کی حکومت کی اولین ترجیح پاکستانیت کو اجاگر کرنا ہے۔

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ہمارے معاشرے کی ثقافت، اقدار اور تہذیب و تمدن کا تحفظ اور فروغ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فلم انڈسٹری کی بحالی اور خصوصاً سینما کے شعبے کے حوالے سے معاملات پر بات چیت کی گئی تھی۔  شرکاء نے فلم انڈسٹری اور سینما کے فروغ کے حوالے سے مختلف تجاویز وزیرِ اعظم کو پیش کی تھیں۔

 مزید پڑھیں: ن لیگ کے جاتے ہی پنجاب میں تفریحی ٹیکس کی وصولی شروع

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ حکومت ملک کے اصل تشخص کو اجاگر کرنے کی ہر کوشش کو بھرپور طریقے سے حمایت کرے گی۔

 


متعلقہ خبریں