اسلام آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی کے چیئرمین سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی غفلت کے باعث صورتحال دن بدن خراب ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک کو آصف علی زرداری جیسے سیاستدان کی زیادہ ضرورت ہے۔
وفاقی حکومت بلوچستان کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے، اختر مینگل
ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعلیٰ سردار اختر مینگل نے یہ بات سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران کہی۔
پی پی ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے حکومتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اخترمینگل ہمارے حلیف تھے اور رہیں گے، شبلی فراز
پی پی ترجمان کا کہنا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے چیئرمین اورسابق صدر پاکستان کے درمیان ہونے والی گفتگو میں ٹڈی دل کے حملوں کو روکنے میں حکومتی ناکامی اور غربت میں آضافے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ہم نیوز نے پی پی ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ سابق صدر پاکستان نے بات چیت کے دوران کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مشکل وقت میں معیشت کو سہارا دیا ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ پی پی نے ہمیشہ ملک، جمہوریت اورغریبوں کو مضبوط کیا ہے۔
بی این پی مینگل نے تحریک انصاف اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کر دیا
ہم نیوز کے مطابق سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پی پی ملک کو مسائل سے نکالنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔