راولپنڈی: سلیکٹڈ لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی: ریلی نکالنے پر پی ڈی ایم کے خلاف مقدمہ درج

راولپنڈی: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں سلیکٹڈ لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کورونا وائرس روکنے کا فارمولا، 15دن مکمل لاک ڈاؤن

ہم نیوز کے مطابق راولپنڈی کینٹ اورراول ٹاؤن کے کورونا سےمتاثرہ علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن کی تیاری کرلی گئی ہے۔

ذرائع نے اس ضمن میں ہم نیوز کو بتایا ہے کہ متعلقہ علاقوں میں پولیس کا گشت بڑھا کرداخلی راستوں کے ساتھ مارکیٹوں کو بند کیا جائے گا۔

ہم نیوز کے مطابق لاک ڈاؤن والے علاقوں میں دودھ اور دہی کی دکانوں سمیت میڈیکل اسٹورز بھی کھلے رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق لاک ڈاؤن والےعلاقوں میں عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر اور سی پی او راولپنڈی انتظامات سنبھالیں گے۔

اسلام آباد: انتظامیہ کا کورونا کیسز میں اضافے کے ساتھ لاک ڈاؤن بڑھانے کا فیصلہ

ہم نیوز کو اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں اے سی، ٹائیگر فورس اور پٹواریوں سے کام لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق لاک ڈاؤن والے کسی بھی علاقے میں راشن کی ممکنہ قلت کو دورکرنےکے لیے بھی حکمت عملی تیارکرلی گئی ہے۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ کیے جانے والے فیصلے کے تحت راول ٹاؤن میں صادق آباد، ڈھوک پراچہ، ڈھوک کشمیریاں، ڈھوک کالاخان اور قیوم آباد میں لاک ڈاؤن ہوگا۔

ذرائع کے مطابق کری روڈ، ڈھوک علی اکبر، مجسٹریٹ کالونی، آفندی کالونی، سیٹلائٹ ٹاؤن کے اے اورسی بلاک بھی لاک ڈاؤن کیے جانے والے علاقوں میں شامل ہیں۔

انتظامی فیصلے کے تحت ڈھیری حسن آباد، ٹاہلی موری، غوثیہ چوک اورعلامہ اقبال کالونی سمیت چند دیگر علاقے بھی لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند کیے جائیں گے۔

کورونا کے کاری وار، عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو لاک ڈاؤن کی تجویز

ہم نیوز نے ضلعی انتظامیہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ لاک ڈاؤن ان علاقوں میں کیا جائے گا جہاں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔


متعلقہ خبریں