اپوزیشن کو چینی کی قیمتوں میں کمی کو سراہنا چاہیے، علیم خان

لاہور: وزیرخوراک پنجاب علیم خان نے کہا ہے کہ چینی کی فی کلو قیمت 70 روپے کے فیصلے پرعملدرآمد ہو گا، پنجاب بھرمیں انتطامیہ کوواضح ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ذاتی دلچسپی سےچینی کی قیمت میں نمایاں کمی کی جارہی ہے،کسی کوبنیادی اشیائےخورونوش میں اضافہ نہیں کرنےدیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چینی کی قیمتوں میں واضح کمی خوش آئند ہے، شہریوں کو تمام شعبوں میں خاطرخواہ ریلیف حاصل ہو گا۔

شوگرملز ایسوسی ایشن 70 روپے فی کلو چینی دینے کو تیار

علیم خان نے کہا کہ چینی کےنام پرمنافع کمانے والوں سے سختی سے نمٹیں گے، وزیراعظم قیمتوں میں استحکام کے لیےمتحرک ہیں، اپوزیشن کوچینی کی قیمتوں میں کمی کوسراہنا چاہیے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز  پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کابینہ ڈویژن کے نام خط میں کہا ہے کہ وہ شوگر ملز 70 روپے فی کلو چینے دینے کو تیار ہیں۔

خط کے متن کے مطابق پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت ملز سے چینی اٹھانے کے لیے اقدامات کرے۔

انہوں نے کہا کہ گھریلو صارفین کی چینی کی ضروریات 52 لاکھ ٹن جبکہ 2 ہفتےکی چینی کی ضروریات 2 لاکھ ٹن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 25 جون تک 60 ہزار ٹن گھریلو صارفین کی ضروریات کے لیے کافی ہے شوگر ملزعارضی عدالتی حکم کے تحت 70 روپے فی کلو چینی رضاکارانہ دے رہی ہے۔

’ حکومت کو گرانا ہو تو گندم اور چینی کی قیمتوں کو بڑھا دیا جاتا ہے‘

متعلقہ خبریں