ڈی این اے ٹیسٹ دس دن میں مکمل کر لیے جائیں گے، ناصر شاہ

Nasir Hussain Shah

کراچی: سندھ کے وزیر اطلاعات و نشریات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی میتوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  دس دن میں تمام ڈی این اے ٹیسٹ مکمل کرلیے جائیں گے۔

وینٹی لیٹرز کے حوالے سے حالات کنٹرول میں ہیں، جنرل افضل

ہم نیوزکے مطابق انہوں نے کہا کہ سندھ میں ڈی این اے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ طیارہ حادثے کے فوری بعد صوبائی حکومت نے ہر قسم کی ممکنہ سہولت فراہم کی۔

صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ طیارہ حادثے کی انکوائری ہورہی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ پہلے سے طے کیا تھا کہ صحرائی علاقوں میں ٹڈی دل کے خلاف فضائی اسپرے کیا جائے گا۔

حکومت سندھ: تحقیقاتی کمیٹی پر اعتراض، سی ای او مستعفی ہوں

انہوں نے کہا کہ فضائی اسپرے نہ کرنا وفاقی حکومت کی نا اہلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے تو ٹڈی دل کے مسئلے کو سنجیدہ لینا چاہیے۔

سندھ کے وزیر اطلاعات و نشریات ناصر حسین شاہ نے الزام عائد کیا کہ سندھ کے علاوہ پنجاب کے اضلاع میں بھی وقت پر فضائی اسپرے نہیں کیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر نے کہا کہ جب تک کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین تیار نہیں ہوتی اور دوا دریافت نہیں کرلی جاتی اس وقت تک ہمیں احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرنا ہو گا۔

طیارہ حادثہ: ڈی این اے ٹیسٹ بر وقت نہ ہونے سے مشکلات

سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے واضح طور پرکہا ہے کہ اگر کورونا کیسز بڑھتے ہیں اوراحتیاطی تدابیر پر عمل درآمد نہیں ہوتا ہے تو پھر سختی کرنی پڑے گی۔

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے تین دن قبل کہا تھا کہ ڈی این اے ٹیسٹ بروقت نہ ہونے کے حوالے سے دشواریاں درپیش ہیں۔ انہوں نے اس ضمن میں وزیراعظم  عمران خان کو ٹیلی فون پر آگاہی بھی دی تھی۔


متعلقہ خبریں