خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 5 اموات

دل کے عارضے کی ادویات سے کورونا کے علاج پر کام شروع

فائل فوٹو


پشاور: خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 5 اموات جبکہ 159 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

صوبائی وزارت صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا کیسزکی کل تعداد 3288 ہوگئی ہے۔ خیبرپختونخوا میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 185 ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 462 ہو گئی جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 20 ہزار 186 تک پہنچ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ  تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 ہزار 83 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق اور 22 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: دو ڈاکٹروں میں کورونا وائرس کی تصدیق

ملک میں کورونا وائرس کے 5 ہزار 590 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے اب تک  7 ہزار 465 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب 7 ہزار 524، خیبرپختونخوا 3,129، بلوچستان 1,218، اسلام آباد 415، آزاد کشمیر 71 اورگلگت بلتستان میں 364 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں 138، پنجاب میں 124، بلوچستان 21، اسلام آباد 04 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ  تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 173 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 8 ہزار 716  ٹیسٹ کیے گئے جبکہ کُل 2 لاکھ 12 ہزار511  ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں جاری جزوی لاک ڈاون میں نرمی کردی گئی ہے اور برآمدی صنعت کو مکمل کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم کرنے کیلئے عوام اجتماعات پر پابندی لگائی گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے مساجد میں زیادہ سے زیادہ پانچ افراد کو نماز پڑھنے کی اجازت دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں