برطانوی شہزادی ڈیانا کی شاہی پروٹوکول توڑنے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہے جس میں وہ ایک دوڑ میں شریک ہیں۔
ڈیانا شاہی خاندان کا حصہ رہنے کے ساتھ ساتھ اپنے سماجی کاموں کی وجہ سے شہرت رکھتی تھیں۔ ان کی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں ڈیانا نے 1989 میں شہزادہ ہیری کے اسپورٹس ڈے میں شرکت کی تھی۔
ویڈیو میں شاہی پروٹو کول کو توڑتے ہوئے شہزادی ڈیانا ننگے پاؤں دیگر خواتین کے ساتھ ریس میں شریک تھیں۔
ڈیانا دوڑ تو نہیں جیت سکیں لیکن اپنے بچوں کو خوش کرنے کے لیے بطور ماں ان کی اس کوشش کو خوب سراہا گیا تھا۔
Princess Diana breaking royal protocol for William, to participate in a Mothers Day school race, 1989 pic.twitter.com/C3sC4AP8Xi
— Thot’s of a Croc (@OregonProgress) April 26, 2020
ٹویٹر پر شیئر کردہ یہ کلپ 1989 کا ہے ، لیکن پرانی تصاویر کے مطابق ، یہ واقعہ جون 1991 میں ویتربی اسکول کے سالانہ کھیلوں کے دن ہوا تھا۔
اس پوسٹ میں کہا گہا ہے کہ ڈیانا شہزدہ ولیم کے اسپورٹس ڈے میں شریک تھیں لیکن درحقیقت وہ ہیری کا اسپورٹس ڈے تھا۔
ڈیانا اس سے قبل1991، 1990 اور 1989 میں بھی اسپورٹس ڈے کے موقع پر اس قسم کی ریس میں حصہ لے چکی تھیں۔
