تحفظ کی بھیک مانگنے والی خاتون قتل: پولیس نے حدود کا بہانہ بنادیا

فوٹو: فائل


گھوٹکی: جان کے تحفظ کی بھیک مانگنے والی خاتون قتل ہو گئی۔ پولیس نے حدود کا بہانہ بنا کر مقتولہ کو تحفظ فراہم نہیں کیا۔

سابقہ شوہر کی خاتون کو قتل کرنے کی کوشش

ہم نیوز کے مطابق کاروکاری کی رسم نے تھانہ ڈھرکی، گھوٹکی میں ایک اور جان لے لی ہے۔

اطلاعات کے مطابق پسند کی شادی کرنے والی خاتون نے تھانہ ڈھرکی پہنچ کر فریاد کی کہ اسے تحفظ فراہم کیا جائے کیونکہ ا س کی جان کو شدید خطرہ ہے۔

ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ پولیس نے اس کو تحفظ فراہم کے بجائے یہ عذر پیش کیا کہ وہ اس کی حدود میں نہیں آتی ہے۔

سندھ: ملزمان کی دیدہ دلیری، گھر پہ حملہ، لوٹ مار اور موتیا اغوا

ذرائع کے مطابق مقتولہ نے تھانے سے نکلنے سے قبل بہت منت سماجت کی کہ اس کی فریاد پردھیان دیا جائے وگرنہ اسے یقین ہے کہ وہ مار دی جائے گی۔

علاقے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مقتولہ جب تھانے سے نکل کر جارہی تھی تو راستے ہی میں قتل کردی گئی۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ خاتون کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا اور نعش قریبی فصل سے برآمد ہوئی ہے۔

نوشہرو فیروز: مقتولہ رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کے قتل کا مقدمہ درج

پولیس کے مطابق قتل میں مبینہ طور پر مقتولہ کا خاوند اور دیور ملوث ہیں تاہم تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی ہے یا نہیں؟


متعلقہ خبریں