کوروناوائرس کے سبب جب پوری دنیا کے کاروبار بند پڑے ہیں ایسے میں آن لائن سٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کا کاروبار خوب چمک اٹھا ہے۔
لوگ گھروں میں محصور ہونے کے سبب نیٹ فلکس کا زیادہ استعمال کر رہے ہیں جس کی وجہ سے اس کا سہ ماہی منافع پہلے سے دوگنا ہو گیا ہے۔ نیٹ فلکس کے دنیا بھر میں سبسکرائبر کی تعداد تقریبا 18 کروڑ 20 لاکھ ہوچکی ہے۔
کورونا وائرس کے دوران اب تک ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ لوگوں نے نیٹ فلکس کی آن لائن اسٹریمنگ کی سروس سبسکرائب کی ہے۔
سال2020 کی پہلی سہ ماہی میں نیٹ فلکس نے 5.8 ارب ڈالرز کی آمدنی پر لگ بھگ 71 کروڑ ڈالر منافع حاصل کیا ہے۔
کمپنی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے سبسکرپشن بڑھی ہے اور آمدنی میں بھی اضافہ ہوا ہے لیکن دنیا میں حکومتوں کی جانب سے نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہم نے اپنی بیشتر پروڈکشنز روک دی ہیں۔
لوگ گھروں میں محظوظ ہونے اور وقت گزارنے کے لیے اس ویڈیو اسٹریمنگ سروس کا سہارا لے رہے ہیں جس کے سبب نیٹ فلکس کے منافع میں اضافہ ہوا۔
کمپنی کے مطابق گزشتہ سال کے آخر تک جتنے یوزرز سے نیٹ فلکس سبسکرائب کیا اب ان میں تقریبا دوگنا اضافہ ہوگیا ہے۔
نیٹ فلکس نے بتایا کہ لاک ڈان کے باعث بیشتر پروڈکشن روک دی گئی ہے تاہم آمدنی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق ہم اپنی سروسز کے لیے ممبرشپ میں اضافہ دیکھ رہے ہیں۔ نیٹ فلکس کے مطابق کمپنی لاک ڈاﺅن کے دنوں میں ان لوگوں کو اپنی سروسز دے رہی ہے جو گھروں تک محدود ہیں۔
کمپنی نے مزید کہا کہ اگر کورونا وائرس کے باعث اس ہی طرح لاک ڈان نافذ رہا تو ہوسکتا ہے رواں سال جون تک اس سروس میں 75 لاکھ ممرز کا مزید اضافہ ہوجائے لیکن لاک ڈان ختم ہونے کے بعد ان یوزرز میں تیزی سے کمی آنے کا خدشہ بھی موجود ہے۔