سندھ: کورونا کے 182 نئے کیسز رپورٹ

سندھ: کورونا کے 182 نئے کیسز رپورٹ

کراچی: صوبہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثر 182 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا سے 168 افراد جاں بحق، 8,348 متاثر

ہم نیوز نے صوبہ سندھ کے محکمہ صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ صوبے میں کورونا متاثرین کیسز کی تعداد دو ہزار 544 ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں کورونا کیسزکی تعداد 1541 ہو گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق 19 اپریل کوکورونا کے 1 32نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آٹھ افراد کی اموات ہوئی ہیں جس کے بعد کراچی میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد52 ہوگئی ہے۔

آنے والے دنوں میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے، معید یوسف

محکمہ صحت سندھ کے مطابق صوبے میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 56 ہوچکی ہے۔


متعلقہ خبریں